Get Alerts

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں سابق سفارتکار کی 22 سالہ بیٹی قتل

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں سابق سفارتکار کی 22 سالہ بیٹی قتل
سورس: file photo

‏اسلام آباد :  کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف 7 فور میں سابق سفارت کار کی 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور  قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی لڑکی سابق سفارت کار کی بیٹی ہے جبکہ سینیئر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔