Get Alerts

تحریک انصاف نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی

تحریک انصاف نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : تحریک انصاف نے زعیم قادری کو شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شمولیت کی پیش کش جمعرات کے روز زعیم قادری کی جانب سے آزاد الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زعیم قادری نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ زعیم قادری نے حمزہ شہباز اور پارٹی قیادت کے رویے کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔زعیم قادری کے اس اعلان کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے بھی فوری ردعمل دیا گیا۔


تحریک انصاف نے زعیم قادری کو شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ تاہم زعیم قادری نے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹیگز: