Get Alerts

سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا پبلک فیسلیٹیشن پورٹل فعال

سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا پبلک فیسلیٹیشن پورٹل فعال

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر "پبلک پورٹل" کے نام سے دستیاب ہے، اور اس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولتیں فوری اور آسان طریقے سے فراہم کرنا ہے۔

پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، کیس نمبر، درخواست کی نوعیت یا فریقین کے نام کی بنیاد پر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

پورٹل میں ایک نیا "ایپلیکیشن سٹیٹس" سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری مقدمات کی جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن لائن مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس سے عدلیہ کے کام میں شفافیت آئے گی اور غیر ضروری تاخیر کو کم کیا جا سکے گا۔

عوامی شکایات اور تجاویز کے لیے "فیڈبیک پورٹل" بھی متعارف کرایا گیا ہے، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے "اوورسیز لٹیگنٹس پورٹل" بنایا گیا ہے، جس سے وہ بھی عدالتی کارروائیوں میں شریک ہو سکیں گے۔ مزید برآں، بدعنوانی کی اطلاع دینے کے لیے علیحدہ نظام قائم کیا گیا ہے، تاکہ عوام عدالت کے نظام میں موجود کسی بھی بدعنوانی کو رپورٹ کر سکیں۔

ٹیگز: