Get Alerts

 زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی : زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان   کے مطابق 15 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔

 مرکزی بینک کے ذخائر پانچ کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 69 کروڑ ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ ذخیرہ 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر رہا۔

ٹیگز: