Get Alerts

اسلام آباد سومنات نہیں، جنید اکبر محمود غزنوی نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد سومنات نہیں، جنید اکبر محمود غزنوی نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سومنات نہیں اور نہ ہی جنید اکبر محمود غزنوی ہیں۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اسلام کا قلعہ اور وفاق کی علامت ہے، جنید اکبر کی زبان بتا رہی ہے کہ یہ کتنے پاکستانی ہیں اور اقتدار کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتے ہیں۔

 وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ روز خیبرپختونخوا میں جو خون بہہ رہا ہے، کیا اس سے ان کا دل نہیں روتا؟۔ خواجہ آصف نے مزید سوال کیا کہ کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کا سدباب کرنے کے بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو جس حملے کی بات کی جارہی ہے، کیا وہ طالبان کا حملہ ہے؟ کیا پاکستان میں مقیم افغان شہری اس لشکر کا حصہ ہوں گے؟۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وفاق پوری قوت سے اسلام آباد کا دفاع کرے گا۔

ٹیگز: