واہگہ بارڈر پر حسن علی کے "جنریٹر ایکشن " کا جھٹکا ، بھارت میں آفٹر شاکس جاری

واہگہ بارڈر پر حسن علی کے
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی نے واہگہ بارڈر پر ایسے ایکشن لگائے کہ بھارتی طلملا اٹھے ، بھارتی عوام اور میڈیا سیخ پا ، فاسٹ بائولر اور پاکستانی بارڈر فورس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی اٹاری بارڈر پر ٹیم کے ہمرا دورے کے موقع پر پریڈ کے دوران اچانک پاکستانی گیٹ کے قریب جا پہنچے ۔

ویڈیو دیکھیں :

اس موقع پر انھوں نے اپنا روایتی جنریٹر سٹائل لگا کر مخالفین کو خوب مرچیں لگائیں ، حسن علی کافی دیر تک اپنی ٹانگوں پر ہاتھ مار کر اور روایتی بائولنگ ایکشن لگا کر بھارتی فوج کو خوب مرچیں لگاتے رہے ۔

پاکستانی شائقین نے فاسٹ بائولر حسن علی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور داد دی ، اس موقع پر بھارتی میڈیا طلملا اٹھا اور فاسٹ بائولر کی اس حرکت کو سرحدی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

حسن علی کے واہگہ بارڈر پر ایسے ایکشن کی شائقین نے بھرپور داد دی اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے ، ٹوئیٹر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے حسن علی کی اس کاوش کو سراہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی خوب محظوظ ہوتے رہے ، اس موقع پر کرکٹر حسن علی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے پریڈ کے دوران بھارتیوں کی جانب چہرہ کر کے مخصوص انداز میں جشن منایا۔

حسن علی کے اس انداز نے بھارتیوں کو جو ”مرچیں“ لگائیں اس کے آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بھارتی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی رپورٹس کی پہلی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

صارفین میں ایک مرتبہ پھر ویسی ہی  جنگ شروع ہو چکی ہے جو چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی صحافی حسن علی کے اس اقدام کو غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں آفٹر شاکس دیکھیئے :