سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

دبئی: دبئی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ حکم دبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب جو کوئی بھی سگریٹ پی کر اس کے ٹکڑے راستے میں پھینکے گا اسے لازمی جرمانہ دینا پڑے گا۔ سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی ہے۔

اس پابندی کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔

مصنف کے بارے میں