نواز شریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے، آصف زرداری بھی یواے ای میں موجود ، اہم فیصلے ہوں گے

نواز شریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے، آصف زرداری بھی یواے ای میں موجود ، اہم فیصلے ہوں گے

دبئی : دبئی میں ایک بارپھرپاکستانی سیاست کے فیصلے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سےواپس دبئی پہنچ گئے۔

نوازشریف دبئی میں سیاسی رہنماؤں سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔عام انتخابات اور نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی ۔سابق صدرآصف علی زرداری بھی دبئی میں موجودہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دبئی میں چند ہفتے گزارنے کے بعد سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔عمرہ بھی ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں