فیصل جاوید سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

فیصل جاوید سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

پشاور:فیصل جاوید سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔ پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ٹریبونل نے فیصل جاوید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔

فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   مجھ پر بے بنیاد اعتراضات تھے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیاں لے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ آنے کے بعد اگلے فورم پر جائیں گے۔