Get Alerts

 کسی کو بے گھر کیے بغیر 18 ماہ میں 'شاہراہِ بھٹو' کی ریکارڈ تعمیر مکمل کی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

 کسی کو بے گھر کیے بغیر 18 ماہ میں 'شاہراہِ بھٹو' کی ریکارڈ تعمیر مکمل کی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

کراچی:شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں دلی خوشی ہے کہ یہ شاہراہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر بنی ہے، جس سے کراچی کے عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے منصوبے کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کی۔


شاہراہِ بھٹو قیوم آباد سے ایم 9 کاٹھور تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ جدید ترین 6 لین پر مشتمل ہے۔ محض 18 ماہ کے قلیل عرصے میں ساڑھے 5 کلومیٹر کا یہ طویل روڈ مکمل کیا گیا ہے، پاکستان میں ایسا کام کہیں نہیں ہوا۔ منصوبے کی تکمیل میں وقت اس لیے لگا کیونکہ ہم کسی کو بھی بے گھر نہیں کرنا چاہتے تھے اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی۔

ٹیگز: