Get Alerts

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی

ویانا : عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

یہ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ اجلاس میں چین، روس اور برکینا فاسو نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ جوہری توانائی ایجنسی میں شامل سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کا مقصد ایران پر نئی جوہری پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔

ٹیگز: