سعودی حکومت کا واٹس ایپ کالزسینسر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا واٹس ایپ کالزسینسر کرنے کا فیصلہ

ریاض:سعودی حکومت نے واٹس ایپ کالزسینسر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیلی فون اور ویڈیو کے ذریعے ہونے والی بات چیت کے پروگراموں پر عائد پابندی اٹھا رہیں، لیکن وہ کالز کو مانیٹر اور سینسر ضرور کریں گے۔
سعودی حکومت نے واٹس ایپ ، وائبر، مسینجراور سکائپ جیسے انٹرنیٹ پروگراموں پر سے عائد پابندی اٹھا لی تھی لیکن اس کے باوجود جمعرات کو وائبر کام نہیں کر رہا تھااور واٹس ایپ بھی صرف وائر لیس نیٹ روک پر کام کر رہا تھا۔
کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کمیشن کے نمائندے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس واٹس ایپ، وائبر پر ویڈیو اور آڈیو کالز کو مانیٹر کیا جائے گاجبکہ واٹس ایپ کمپنی کی پالیسی ہے کہ وہ صارفین کے میسجنہیں پڑھتے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کے ایک نمائندہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا تھاکہ واٹس ایپ اور سکائپ جیسے انٹرنیٹ پروگرام اب صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔اس سے کاروباری افراد کا ریاست پر اعتماد بحال ہو سکے۔