Get Alerts

پاکستان اور سعودی عرب: سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

پاکستان اور سعودی عرب: سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

 نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

 یہ معاہدہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔

 اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔

 نائب وزیراعظم کے مطابق یہ اہم اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید آسان بنائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اپنی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ٹیگز: