Get Alerts

پاکستان اور صومالیہ کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور صومالیہ کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ

اسلام آباد :پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ صدر آصف علی زرداری اور صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف کی ملاقات میں دستخط کے دوران ہوا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک خصوصاً صومالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ دورہ صومالیہ کا 35 سال میں پاکستان کا پہلا سرکاری دوطرفہ دورہ تھا۔

ٹیگز: