"  مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں"،کنزہ ہاشمی بھی امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے  والوں کی فہرست میں  شامل 

لاہور:پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کو  بھی امارات کا گولڈن ویزا  مل گیا۔  پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی  امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والےافراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

کنزہ ہاشمی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز 2014ء میں کیا تھا اور متعدد اشتہارات اور سیریل میں بھی اپنے فن کا مظاہر کیا۔ انہوں نے  ڈرامہ سیریل" عشق تماشا" رشنا کا کردار ادا کیا  اور پذیرائی حاصل کی ۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

کنزہ ہاشمی نے اس پوسٹ میں  لکھاکہ  مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔

مصنف کے بارے میں