Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
شہباز شریف اپنے خطاب میں مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے جبکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم امور پر پاکستان کی ترجیحات بھی عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

وہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کی جانب بھی مبذول کرائیں گے۔

دورہ نیویارک کے دوران وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ٹیگز: