تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایرانی صدر نے یہ بات وزیر داخلہ محسن نقوی سے تہران میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی علاقائی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی ضروریات کا ایک حصہ پورا کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے پاکستان اور ایران کے موجودہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔