Get Alerts

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کی بنیاد پر دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک سیاسی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں، اور اس مقصد کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

اس ملاقات سے ایک روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی استحکام، تجارت اور معاشی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مسلسل مشاورت اور مؤثر رابطے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: