Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون، علاقائی رابطوں، مختلف عالمی فورمز پر شراکت داری اور امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: