Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، اس ملاقات میں غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: