Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شام کے صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی اہم صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شام کے صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی اہم صورتحال پر تبادلہ خیال

نیویارک: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی اہم صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان شام کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم کی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر بھی پیغام دیا کہ وہ تمام ممالک جو فلسطین کو تسلیم نہیں کرتے، انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1988 میں فلسطینی ریاست کے آزادی کے اعلان کے فوراً بعد اسے تسلیم کیا تھا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کی تسلیمیت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے اور یہ خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال، اور فرانس نے بھی فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے عالمی برادری کی جانب سے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: