اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔
اس موقع پر آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والی مجوزہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی، جہاں مزید سفارتی امور زیر غور آنے کی توقع ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ خطے میں استحکام کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔