Get Alerts

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ: دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ: دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے خبر رساں ادارے "وانا" کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ ایران نے پاک افغان کشیدگی میں کمی لانے اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

عباس عراقچی نے دونوں برادر مسلم ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ مذاکرات اور پیشرفت سے اپنے ایرانی ہم منصب کو آگاہ کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔

ٹیگز: