Get Alerts

نواز شریف اور مریم نواز سے ایران کے سفیر اور بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف اور مریم نواز سے ایران کے سفیر اور بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے کام جاری ہے تاکہ متاثرہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ نواز شریف نے بھی کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان کی دعائیں اور ہمدردیاں ایران کے ساتھ تھیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت سے بھرے ہوئے ہیں اور ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور نسل در نسل بھائی چارے پر مبنی ہے۔

ٹیگز: