Get Alerts

اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ قطر کو سراہا اور اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے قطری وزیر خارجہ کی اس خواہش کا گرم جوشی سے جواب دیا اور قطر میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: