اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسنسیا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے وینزویلا میں حالیہ زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان پر پاکستان کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ عوام کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسنسیا نے پاکستان کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور انسانی امدادی جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔