Get Alerts

اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ دونوں جانب سے باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

یہ رابطہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی ہوا تھا جب دونوں وزرائے خارجہ نے ایک اور ٹیلی فونک گفتگو میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات کی تھی۔

ٹیگز: