Get Alerts

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلی فونک گفتگو: پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلی فونک گفتگو: پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی مشاورت اور تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور علاقائی استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اس ہفتے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے "انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ" میں ملاقات کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرا ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: