اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے یو اے ای کے محکمہ خزانہ اور اتصالات کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان میں اتصالات کے زیر التوا معاملات اور پی ٹی سی ایل میں اس کے حصص کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
اس کے علاوہ، نائب وزیرِاعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے ایران کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا اور مخالف میں ووٹ دیا۔