اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و امان برقرار رکھنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگو کی۔
اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور باہمی رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔