Get Alerts

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری کا کردار اہم ہے۔

گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں سے متعلق امید ظاہر کی گئی کہ ان کے جلد مثبت اور تعمیری نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جو خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور مصر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور تعاون کو جاری رکھیں گے۔

ٹیگز: