Get Alerts

اسحاق ڈار اور رافیل گروسی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور رافیل گروسی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد ہی بہترین راستہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی مفاہمت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ٹیگز: