Get Alerts

اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، علاقائی صورتحال اور سفارتی عمل پر گفتگو

اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، علاقائی صورتحال اور سفارتی عمل پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال، امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رافیل گروسی نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

ملاقات کے دوران رافیل گروسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی اسحاق ڈار کو آگاہ کیا، جبکہ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: