Get Alerts

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک کویت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی۔

 ترجمان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ٹیگز: