اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی اور برادرانہ تعلقات پر بات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی، خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی حملے کے بعد پاکستان کے مؤقف اور ردعمل سے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا تھا۔