Get Alerts

اسحاق ڈار سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور کروشیا کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور کروشیا کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گارڈن گرلیچ ریڈمین نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے جبکہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دیرینہ اور مثبت روابط قائم ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کروشین وزیر خارجہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی آگاہ کیا اور خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر گارڈن گرلیچ ریڈمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگز: