Get Alerts

اسلام آباد امن سفارتکاری کا مرکز ہے، کروشین وزیر خارجہ کا پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

 اسلام آباد امن سفارتکاری کا مرکز ہے، کروشین وزیر خارجہ کا پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے اسلام آباد کو امن سفارتکاری کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور کروشیا کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کروشین وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست کا عمل آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کروشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویزا پالیسی کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوامی روابط میں اضافہ ہو۔

نائب وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کروشیا پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کروشیا کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔

ٹیگز: