Get Alerts

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بشکیک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: