اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔