پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی

پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے،  ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔وزارت خزا نہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک پٹرول کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے82 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت289 روپے71 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر ہوگئی۔  

مصنف کے بارے میں