Get Alerts

مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ خوراک کی نمائندہ کی ملاقات، سکول کھانا پروگرام کا جائزہ

مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ خوراک کی نمائندہ کی ملاقات، سکول کھانا پروگرام کا جائزہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ خوراک پاکستان کی نمائندہ انیتا ہرش نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں سکول کھانا پروگرام، غذائیت، سماجی تحفظ اور موسمیاتی لچک سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 ملاقات میں بتایا گیا کہ سندھ میں سکول کھانا پروگرام کے لیے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے 80 ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔

 پروگرام کے تحت سندھ کے پانچ اضلاع کے ایک ہزار 336 سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم تقریباً ڈھائی لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔

 ملاقات میں بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی، سماجی تحفظ کے اقدامات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صوبے کی استعداد بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: