Get Alerts

سندھ کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا دوسرا روز: پہلے روز 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

سندھ کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا دوسرا روز: پہلے روز 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

کراچی: سندھ کے 30 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق، مہم کے پہلے روز ہی صوبے بھر میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ انسدادِ پولیو مہم 27 ستمبر تک تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، اور اس دوران صوبے بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

ٹیگز: