کرکٹر عمر اکمل شوکاز نوٹس کا جواب آج جمع کرائیں گے، ذرائع

کرکٹر عمر اکمل شوکاز نوٹس کا جواب آج جمع کرائیں گے، ذرائع

لاہور: عمر اکمل کی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے خلاف بیان بازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب آج جمع کرائیں گے۔

تاہم ذرائع کے مطابق عمر اکمل اپنے بیان پر ڈٹ گئے ہیں جواب میں معافی نہ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ادھر  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے واقع پر انکوائری کمیٹی بٹھانے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے عمر اکمل نے چند روز پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے خلا ف میڈیا پر بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مکی آرتھر نے اسے گالیاں دی تھیں ۔ 

اور جب اسے گالیاں دی جارہی تھیں اس وقت انضمام الحق بھی موجود تھے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عمر اکمل حتمی طور پر اپنے جواب میں کیا کہتے ہیں ۔تاہم ابھی تک ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے بیان پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں