ٹرمپ کے سیکیورٹی اخراجات کتنے ہوتے ہیں؟

ٹرمپ کے سیکیورٹی اخراجات کتنے ہوتے ہیں؟

واشنگٹن :امریکی صدر کی سکیورٹی باریک بینی کے ساتھ اعلی ترین درجے کی منصوبہ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان کی سیکیورٹی کیلئے ملک میں بہترین سکیورٹی اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد ہر وقت انھیں میسر ہوتی ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداداس بات کی غمازی ہے کہ ان کی سیکیورٹی کیلئے کیے جانے والے خراجا ت کا فی زیادہ ہوتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ تقریبا ہر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اپنے ذاتی مقامات پر وقت گزارنے کے لیے فلوریڈا ، نیوجرسی یا ورجینیا کا سفر کرتے ہیں۔
اگر انکے اخراجات کی بات کی جائے تو فلوریڈا میں ٹرمپ کے اپنے ذاتی تفریحی مقام کے دورے پر 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔
گولف کلبوں کے دورے کے موقع پر صدر کی سکیورٹی کے لیے استعمال میں آنے والی صرف گولف کار پر ہی 60 ہزار ڈالرخرچ ہوتے ہیں۔
سال کے اوائل میں کام کے حوالے سے چار اسفار کے دوران ٹرمپ کے دو بیٹوں ایرک اور ڈونلڈ جونیئر کی سکیورٹی پر دس لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
رواں برس مارچ میں تعطیلات کے ایک سفر کے دوران ٹرمپ کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے 100 سے زیادہ سکیورٹی اہل کار مامور کیے گئے جس پر کم از کم 1.65 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔ نیویارک کے میئر کے مطابق واشنگٹن منتقل ہونے سے قبل دونوں افراد کی سکیورٹی پر تین ماہ کے دوران 3.5 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔یہی نہیں جب ٹرمپ کی اہلیہ اور انکے بیٹے کو سفر کرنا ہوتا ہے تو شہر کی تمام بڑی سڑکوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔