لاہور: لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے ہالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں اداکارہ نے بتایاکہ وہ بہت جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی میرا نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔
Posing with the one & only pic.twitter.com/iqgiLHotKK
— Meera Irtaza (@TheMeeraJee) August 18, 2017
In talks of signing a #Hollywood project #woohoo
— Meera Irtaza (@TheMeeraJee) August 18, 2017
دوسری جانب ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کے اس پیغام کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”میرا سے انگلش کی ایک لائن ٹھیک سے نہیں بولی جاتی تووہ کس طرح پورا اسکرپٹ پڑھیں گی؟“
In urdu? English ki aik line nai boli jaati how will you manage whole script? Besides, what grade movie?
— Fahd Alizai (@fahdalizai) August 18, 2017