Get Alerts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس پی آر دفتر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس پی آر دفتر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بطور ادارہ آئی ایس پی آر کی خدمات کو بھی سراہا

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بطور ادارہ آئی ایس پی آر کی خدمات کو بھی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اورمیجر جنرل اظہر صالح بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے،انہوں نے ادارے کے سٹاف اور افسروں سے بات چیت کی اور ادارے کے کردار کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر نئے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی موجود تھے۔آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بریفینگ بھی دی۔