ممبئی: بھارت کے شہر راجھستان میں بس اچانک دریا میں جا گری جس کے باعث 27افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بس کا اگلاٹائیر اچانک پھٹ گیا جس کے باعث ڈرائیو بس پر قابو نہ کر پایا اور بس پل سے دریا میں جا گری۔ بس دریا میں گرنے کے باعث27 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور جبکہ متعدد افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں50 سے زائدافراد سوار تھے اس لیے مزید ہلاکتوں کا خد شہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جبکہ بھارت کے وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کی ہے اور انہوں نے حادثے پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا ہے بلکہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجاہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
Anguished by the bus accident in Rajasthan's Sawai Madhopur district. My thoughts are with the families of the deceased. State Government is closely monitoring the situation, including rescue operations and providing all possible assistance to those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2017