Get Alerts

دورہ نیوزی لینڈ کیلئےقومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

 دورہ نیوزی لینڈ کیلئےقومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلئےقومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔محمد نواز ، عامر یامین اوراظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے ۔ جبکہ عماد وسیم ، احمد شہزاد ڈراپ ہیں۔


کپتان سرفراز احمد ، اظہر علی ، فخر زمان ، امام الحق ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، حارث سہیل ، فہیم اشرف ، شاداب خان ، محمد نواز ،محمد عامر ، حسن علی ، عامر یامین ، رومان رئیس بھی دورہ نیوزی لینڈ کے قومی سکواڈ میں شامل ہیں ۔دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم 6 جنوری سے 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

اظہر سری لنکا کے خلاف سیریز میں انجری کے باعث شریک نہیں ہوئے تھے۔

ٹیگز: