اداکار انور مقصود عالمی وبا کا شکار ہوگئے 

اداکار انور مقصود عالمی وبا کا شکار ہوگئے 

کراچی : پاکستان کے معروف اداکار اور مزاح نگار انور مقصود کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ 

نجی ٹی کے مطابق انور مقصود کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا ، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔ انور مقصود نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، اس سے  پہلے اداکارہ ماہرہ خان کا بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں ۔ 

ماہرہ خان کے ساتھ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی ایک اور شخصیت اداکارہ نیلم منیر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔ انہوں نے کورونا کو خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے مداحوں کو تمام حفاظتی تدابیر کی ہدایت کی تھی ۔ 

اداکارہ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو فیس ماسک پہنے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسرے لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے ، روزانہ کئی کیسز سامنے آرہے ہیں .

حکومت نے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہا ہے ، جبکہ ملک کے کئی اہم علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہاہے ۔