غیر ملکی ٹیموں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا زبردست اعلان

PCB, Pakistan Cricket Board,


کراچی :غیر ملکی ٹیموں کیلئے پاکستان میں زبردست پلان ترتیب دینے کا اعلان کر دیا گیا جس میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کےقریب ٹیموں کےلیے ہوٹل بنایاجائےگا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ سے ملاقات کےبعدمعروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نےان منصوبوں کااعلان کیا،اس منصوبے میں انٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم میں ہی کلب ہائوس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ،معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا رمیزراجہ سے ملاقات میں دیگرتجارتی شخصیات نےبھی مختلف تجاویزدیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ آئندہ سیزن میں دنیا کی بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جب تک آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست نہیں دیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔  

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ سکول کرکٹ ہماری بہت اچھی چل رہی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ تمام چیزیں ٹھیک ہوئیں، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا مگر ہم نے تمام چیزوں کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ پر بات کی، ٹی 20 ورلڈکپ اور پھر غیر ملکی ٹیموں کا واپس جانا بڑے چیلنجز تھے لیکن چونکہ ہماری نیت صحیح ہے اس وجہ سے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔